گلنار اقبال درجنوں عہدیداروں سمیت ن لیگ سے مستعفی ہو کر مسلم کانفرنس میں شامل ہو گئے

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان کی سلامتی اور تکمیل کے لیے کشمیری 70 سال سے قربانیاں دے رہے ہیں۔ کشمیری ہندوستان کی 9 لاکھ غاصب فوج کو پاکستان کیطر ف بڑھنے سے روکے ہوئے ہیں۔ گلنار اقبال اپنی درجنوں عہدیداروں سمیت ن لیگ سے مستعفی ہو کر مسلم کانفرنس میں شامل۔راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم

کشمیری خواتین کی بڑی تعدادنے اپنے عہدوں سے مستعفی ہو کر مسلم کانفرنس میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔ن لیگ کی قیادت نے اداروں کے خلاف بغاوت کا اعلان کر کے پاکستان مخالف بیانیہ دیا ہے۔ جو ناقابل قبول ہے۔ بنت کشمیر گلنار اقبال معروف سیاسی و سماجی رہنما مسلم لیگ نواز کی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل گلنار اقبال نے آج راولپنڈی میں خواتین کے ایک بڑے اجتماع میں اپنی پارٹی کی بنیادی رکنیت اور عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ اُن کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد سے بھی مقامی خواتین عہدیداران نے بھی مسلم لیگ نواز سے مستعفی ہو کر آ ل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس شمولیتی پروگرام کے مہمان خصوصی قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان تھے جبکہ تقریب کی صدارت سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء نے کی۔ اس موقع پر مرکزی چیئرپرسن محترمہ افشاں سعید ایڈووکیٹ، محترمہ شہناز خان، محترمہ ریحانہ خان اور سلمی کاظمی بھی موجود تھیں۔ مسلم کانفرنس میں نئی شامل ہونے والی خواتین میں محترمہ عید النساء، سردار عظمت ظفر، منیبہ یوسف، فہمیدہ باجی، فریال سفیر، شاہینہ بانی، مظلوم باجی، نسیم اجمل، مسرت نذیر، یاسمین افضل، پیاری جان، نازیہ عاصم اور فہمیدہ ضمیر کے نام شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close