کشمیری عوام آزادی کے لئے بے پناہ قربانیاں دیتی چلی آئی ہے، اب مسئلہ کشمیر ایک زندہ حقیقت ہے، سردار عتیق احمد خان کی وفد سے گفتگو

راولپنڈی،مظفرآباد (پی این آئی) قائد آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے کہا ہےکہ کشمیری عوام کو حق خوداردیت دیئے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام ممکن نہیں، عالمی طاقتوں نے اس حقیقت کا اعتراف نہ کیا تو خطہ تباہی کا شکار ہو سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز

راولپنڈی میں آزاد کشمیر سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،وفد میں مولانا ریاض احمد شاہ، مولانا امین اللہ، مولانا ثاقب شامل تھے، انھوں نے کہا کہ کشمیری عوام آزادی کے لئے بے پناہ قربانیاں دیتی چلی آئی ہے، اب مسئلہ کشمیر ایک زندہ حقیقت ہے، ہندوستان اس حقیقت سے انکار کرکے جنوبی ایشیاء کے مستقبل اور امن کو داؤ پر لگا رہا ہے، مسلم کانفرنس کشمیری کی آزادی اور تشخص کی ضامن ہے، مسلم کانفرنس نے کشمیر کی آزادی، عزت و قار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، سیاسی کارکنوں کو مسلم کانفرنس میں عزت دی جاتی ہے، آزاد کشمیر کے عوام کنٹرول لائن پر تاریخ ساز قربانیاں پیش کررہے ہیں، ہندوستان تحریک آزادی کو دبانے میں ناکامی کے بعد اب سیز فائر لائن پر نہتے شہریوں پر اپنا غصہ اتار رہا ہے مودی کے مکروہ عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آزاد کشمیر، شہیدوں، غازیوں، بہادروں کی سرزمین ہے اس کا چپہ چپہ خون شہیداں سے سرخ ہے کشمیر کی عوام دشمن کی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انھوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں دیر پا ء اور پائیدار امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے، نریندرا مودی نے سواء کروڑ کشمیریوں کو 14 ماہ سے یرغمال بنا رکھا ہے اور کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے،مقبوضہ کشمیر کے سنگین حالات عالمی امن اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close