گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانا اقوام متحدہ کی قرادوں کی منافی اور مسئلہ کشمیر کے لیے نقصان دہ ہے، سمعیہ فیاض راجہ

مظفرآباد(پی این آئی)آ ل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس شعبہ خواتین کی مرکزی سمعیہ فیاض راجہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانا اقوام متحدہ کی قرادوں کی منافی اور مسئلہ کشمیر کے لیے نقصان دہ ہے،وزیراعظم پاکستان عمران خان،بھارتی وزیراعظم مودی کی طرف سے 5اگست2019کو اُٹھائے گے

غیر قانونی اقدام کا فالو اپ دینے کے بجائے اس کا توڑ لائیں،اگر پاکستان کی سلامتی،مفادات اور سی پیک منصوبے کو کوئی خطرہ ہے تو گلگت بلتستان کو آزادکشمیر جیسا سیٹ اپ دیا جائے،ریاست کے تمام سٹیک ہولڈز کو اعتماد میں لیا جائے،گلگت بلتستان کیلئے کوئی بھی پیکج سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلوں کے مطابق دیا جائے ہم گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں سے بھی زیادہ حقوق دینے کے حق میں ہیں،وزیراعظم آزادکشمیر رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلائیں،جی بی کے آنے والے انتخابات کو منصفانہ اور غیر جانبدارانہ بنایا جائے کوئی دباؤ نہ ڈالا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آر پار کشمیریوں سمیت دنیا بھر میں آباد کشمیریوں کو تشویش ہے جی بی ریاست کا ایک حصہ ہے،1947؁ء میں یہاں کے عوام نے خود خطہ کو آزادکروایا،پھر پاکستان نے اس کا نظم ونسق سنبھالا،آزادکشمیر حکومت مسلم کانفرنس اور حکومت پاکستان میں ایک معاہدے کے تحت یہاں پر رائے شمار ی تک ایک عبوری نظام قائم کیا گیا،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو زیادہ حقوق ملنے چاہیے،سی پیک کے ثمرات سے اُن کو محروم نہ رکھا جائے بڑے منصوبے دیئے جائیں،بجلی بنانے کے پوٹینشل کو برؤے کار لائے جائے،سیاحت کو فروغ دیا جائے،عوام کو سہولیات دی جائیں،ملازمتوں میں اُن کو ترجیحی دی جائے،آنے والے انتخابات میں یہ تاثر ختم کیا جائے کہ جوحکومت وفاق میں ہوتی ہے وہی حکومت جی بی میں بنتی ہے الیکشن میں کوئی دباؤ نہ ڈالا جائے لوگوں کو آزادنہ اپنی مرضی کی حکومت قائم کرنے کا موقع دیا جائے،گلگت بلتستان میں دفاع خارجہ موصلات اور کرنسی کے علاوہ تمام دخلی اختیارات دیئے جائیں،چین ہمارا دوست ہے وحدت کشمیر حق خودارادایت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قائد مسلم کانفرنس کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے بروقت اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے گلگت بلتستان صوبہ بنانے پر اپنا موقف واضح کردیا ہے اب دوسری سیاسی جماعتوں کو بھی چاہیے کہ وہ ذاتی مفاد کو ایک طرف رکھتے ہوئے ملک مفاد میں اہم فیصلے کریں اور ان فیصلوں کے مطابق آزاد کشمیر و پاکستان کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنی چاہیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close