مظفر آباد اور باغ میں مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے کنونشن کا مقصد الیکشن مہم نہیں، بلکہ نظریہ الحاق پاکستان کی فکری آبیاری ہے،ثاقب مجید راجہ

مظفرآباد(پی این آئی) مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے زیر اہتمام 14 اکتوبر کو مظفرآباد راڑہ تحریک آزادی کنونشن اور 17 اکتوبر کو باغ میں مجاہد اول زندہ باد کنونشن کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا، ڈو ر ٹو ڈور مہم شروع، باغ اور مظفرآباد میں کنونشنز کی کامیابی کیلئے جوش و خروش سے مسلم کانفرنس یوتھ ونگ، ایم ایس

ایف، لائر ونگ، ٹریڈ ونگ سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے کنونشنز کی کامیابی کے لئے اپنا دن رات کی کاوشیں شروع کردیں، گزشتہ روز تیاریوں کے سلسلہ میں مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کے صدر ثاقب مجید راجہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ 14 اکتوبر کو تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ مظفرآباد راڑہ کے مقام پر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے زیراہتمام عظیم و الشان تحریک آزادی کشمیر کنونشن کا انعقاد کیا جارہا ہے، 14 اکتوبر کاکنونشن تاریخ ساز بنانے کے لئے ڈور ٹو ڈور مہم کا آغاز کردیا ہے، حلقہ کھاوڑہ کے کارکن، یوتھ، ایم ایس ایف اپنی بھرپور خدمات انجام دے رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاست کی سواداعظم جماعت ہے، مسلم کانفرنس نے ہمیشہ ریاستی تشخص کو بحال رکھا، ریاستی اداروں کو مضبوط کرنے کے لئے پالیسیاں مرتب کیں، تعمیر وترقی کا ایک سنہری دور شروع ہوا جسے غیر ریاستی جماعتوں نے سبوتاز کردیا، ریاستی عوام کے حقوق کی پامالیاں عروج پر ہیں، ان حالات میں مسلم کانفرنس پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ کشمیری عوام کے حقوق اور وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا محاسبہ کرے اور ریاستی تشخص کو بحال کرے، انہوں نے کہا کہ کانفرنسی کارکن اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں، کسی کے سبز باغ دکھانے پر برسوں کی روایات کو نہ توڑا جائے، مسلم کانفرنس کے کارکن ریاستی جماعت کے لئے ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، مسلم کانفرنس نے ہمیشہ دو قومی نظریے کو دوام بخشا، حلقہ کھاوڑہ میں قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان سمیت دیگرمہمانوں کا پر تپاک استقبال کیا جائے گا اور حلقہ کھاوڑہ میں تحریک آزادی کنونشن ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کنونشن کا مقصد الیکشن مہم نہیں بلکہ چوہدری غلام عباس، مجاہداول سردار عبدالقیوم خان کے نعرہ کشمیر بنے گا پاکستان اور نظریہ الحاق پاکستان کا نئی نسل کی نظریاتی، فکری آبیاری کرنا ہے۔دریں اثناء مسلم کانفرنس کھاوڑہ کے رہنماؤں عبدالجبار عباسی، یاسر گیلانی، راجہ جابر خان، راجہ بشیر خان، راجہ عاقب سفیر ایڈووکیٹ،رضوان رشید مغل،احسن کاظمی، محسن مجید راجہ، قضافی الطاف، راجہ حامد ایڈووکیٹ و دیگر نے کہا ہیکہ 14 اکتوبر کو کھاوڑہ راڑہ کے مقا م پر عظیم الشان تحریک آزادی کشمیر کنونشن ہزاروں کارکن اپنی شرکت کو یقینی بنا کر ثابت کردیں گے کہ کھاوڑہ مسلم کانفرنس کا گڑھ ہے اور کھاوڑہ کی عوام شیر کھاوڑہ راجہ ثاقب مجید کی قیادت میں متحد و منظم ہیں اور 14 اکتوبر کو قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان،صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ، یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان علی خان سمیت دیگر قائدین کا شاندار استقبال کر کے پنڈال کو چار چاند لگا دیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close