مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی آزادکشمیر کے نومنتخب صدر آصف رضا میر،جنرل سیکرٹری نعیم عباسی،سینئر نائب صدر امیرالدین مغل،سردار رضا اور عدیل احمد خان کو نائب صدر منتخب ہونے پر جبکہ تقی الحسن ایڈیشنل
سیکرٹری جنرل،نصیر چوہدری سیکرٹری مالیات،فائزہ گیلانی جائنٹ سیکرٹری،سفیر رضا سیکرٹری اطلاعات اور ندیم شاہ پروگرام کوآرڈی نیٹر منتخب ہونے پر تمام عہدیداراوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام عہدیدار قلم اور کیمرے کے ذریعے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کی بھرپور کوشش کریں تاکہ عام آدمی کے مسائل حکومت کے سامنے آسکیں۔مبارکباد کے پیغام میں انہوں نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور صحافی اپنی خبر اور رپورٹ کے ذریعے معاشرے کی اصلاح بھی کرسکتا ہے اور بگاڑ بھی پیدا کرسکتا ہے۔قلم اور کیمرے کو انسانیت کی ضرورت کیلئے وقف کیا جاناضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری صحافت شدید مشکلات کا شکار ہے،ہندوستانی حکمرانوں نے اہل کشمیر سے آزادی چھین رکھی ہے۔ایسے میں آزادکشمیر کے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو بھی دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہیے تاکہ ہندوستان کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے آئے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر آزادی سے ہمکنار ہوگا اور بھارت اہل کشمیر کا مطالبہ تسلیم کرنے پر مجبور ہوگا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں