ضلع باغ میں یوتھ کنونشن کی تیاریاں، سردار عثمان علی خان کی ڈور ٹو ڈور مہم جاری

مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے زیراہتمام کنونشنوں کا سلسلہ جاری،تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا، 14اکتوبر کو عظیم الشان تحریک آزادی کشمیر کنونشن ضلع مظفرآباد کھاوڑہ میں ہوگا، جبکہ 15 اکتوبر کو ضلع باغ میں مجاہد اول زندہ باد یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا جارہا ہے،

کنونشن کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان علی خان نے کنوشنز کو کامیاب کرنے کے لئے ڈور ٹو ڈور مہم شروع کررکھی ہے، انہوں نے گزشتہ روز مسلم کانفرنس پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین راجہ محمد یاسین خان سے ملاقات کی اوربا غ میں ہونے والے کنونشن کے حوالہ سے انتظامات و دیگر انتظام و انصرام پر تبادلہ خیال ہوا، اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی مرکزی چیف آرگنائزر سرار افتخار رشید، سردارکریم ارباب ودیگر موجود تھے، اس موقع پر سردار عثمان علی خان نے کہا کہ اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکرہے کہ مسلم کانفرنس نے کنٹرول لائن کے قریب نیلم میں 6 ستمبر کو عظیم الشان کنونشن منعقد ہوا، اس کے بعد دھیر کوٹ میں کامیاب کنونشن منعقد ہوا اور اب یوتھ ونگ کے زیراہتمام مظفرآباد کے حلقہ کھاوڑہ میں 14 تاریخ کو تحریک آزادی کشمیر کنونشن منعقد ہوگا اور 15 کو باغ میں مجاہد اول زندہ باد کنونشن منعقد ہوگا، میں مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کنونشنز کی کامیابی کے لئے ڈور ٹو ڈور مہم چلائیں اور جس طرح انھوں نے پہلے دو منعقد ہونے والے کنونشنز کو کامیاب کرایا اسی طرح وہ آئندہ ہونے والے کنونشنز کو کامیاب کرائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close