شاردہ میں بیرسٹر سلطان محمود کا جلسہ عام، بھارتی فوج کی طرف سے فائرنگ جاری رہی، کارروائی مختصر کر دی گئی

شاردہ (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پیر کے روز جب اپنے وادیء نیلم کے دورے کے آخری مرحلے میں شاردہ میں جلسہ سے خطاب کے لئے پہنچے تواس موقع پرلائن آف کنٹرول کے اس پار سے بھارتی افواج کی جانب پر زبردست اندھا

دھندفائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔جس سے ایک مشکل صورتحال پیدا ہو گئی۔جس پر شاردہ کی انتظامیہ نے جلسہ کو مختصر کرنے کی استدعا کی۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بھارتی فائرنگ کے باوجود جلسہ کیا اورجس پر جلسہ عام صرف دس منٹ میں ختم کر دیا گیا۔اس موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارتی فوج نے ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی شروع کر رکھی ہے جبکہ دوسری طرف لائن آف کنٹرول کے اس پارسے یہاں پر نہتے لوگوں پر بلا اشعال فائرنگ کرکے انہیں نشانہ بنا رہا ہے۔جس کا عملی مظاہرہ آج میں نے یہاں خود دیکھا ہے۔ میں اس موقع پر پاک فوج اور یہاں لائن آف کنٹرول پر بسنے والے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ وہ سئیز فائر لائن پر بھارتی جارحیت کا دلیری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ وادیء نیلم کو اللہ تعالی نے قدرتی خوبصورتی سے نوازا ہے لیکن آئے روز کی بھارتی فائرنگ اور آزاد کشمیر حکومت کے استحصال کی وجہ سے یہ علاقہ پسماندی کا شکار ہے۔ لیکن میں وادیء نیلم کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ پی ٹی آئی کشمیر اقتدار میں آکر یہاں کے عوام کے احساس محرومی دور کرے گی اوراس وادیء کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے یہاں پر تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں وادیء نیلم میں شاردہ کے مقام پرپی ٹی آئی کشمیر کے زیر اہتمام ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جلسہ عام کی صدارت پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل قاضی اسرائیل نے کی جبکہ جلسہ عام سے معروف لون اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر جلسہ عام سے اپنے خطاب میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ فاروق حیدر میرے جلسے کا سن کا یہاں آئے اور میرے خلاف بدزبانی کی لیکن میں پی ٹی آئی کشمیر کے نوجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انھوں نے فاروق حیدر کی بدزبانی کا منہ توڑ جواب دیا۔ فارو ق حیدر جواب دیں کہ یہاں وادیء نیلم میں حکومت کی چھت تلے یہاں سے قیمتی پتھروں، نایاب جڑی بوٹیوں، دیار کے درختوں کی اسمگلنگ عروج پر ہے میں یقین دلاتا ہوں پی ٹی آئی کشمیر اقتدار میں آکر قیمتی پتھروں،نایاب جڑی بوٹیوں اور درختوں کی اسمگلنگ کو روکے گی اور نیلم کی خوبصورتی اور یہاں پر سیاحت کے فروغ کے لئے مواقع پیدا کرے گی جس سے یہاں پر بے روزگاری کے مسئلے پر بھی قابو پانے میں بھی خاصی مدد ملے گی اور علاقے میں خوشحالی اور تعمیر و ترقی میں بھی اضافہ ہو گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close