آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدرمرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ نے دستور کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے آئندہ مدت کے لیے مرکزی عہدیدران کی منظوری دیدی

راولپنڈی (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدرمرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ نے دستور کی دفعہ 12 جز ”ب“ کے تحت حاصل شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے آئندہ مدت کے لیے مرکزی عہدیدران کی منظوری دے دی۔ مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء کی طرف سے جاری

نوٹیفکیشن کے مطابق مرکز ی سیکرٹریٹ کو موصول ہونے والی تجاویز کی روشنی میں صدر مسلم کانفرنس نے پادری ہارون اجمل۔ میرپور کو مرکزی چیئرمین اقلیتی بورڈ جبکہ حلقہ پاچھیوٹ سے اجمل رانٹھوی۔ ہورنہ میرہ، راجہ محمد یونس کیانی۔ پاک گلی، سردار طاہر خان۔ کوٹیٹرہ حلقہ غربی باغ سے سردار عطاء الرحمن اور سردار مہتاب عباسی۔ چمیاٹی کو مسلم کانفرنس مرکزی مجلس عاملہ کا ممبر نامزد کیا ہے۔ محترمہ مہرالنساء نے نامزد عہدیداران کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد مرکزی سیکرٹریٹ میں اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close