مظفرآباد(آئی این پی)جموں کشمیرپیپلزپارٹی ضلع مظفرآباد کے یکم اکتوبر کو ہونے والے کنونشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے،کنونش میں حصہ لینے کے خوائش مند امیدواران مورخہ26ستمبر رات 8بجے تک اپنی درخواستیں سیکرٹری الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرواسکتے ہیں،مورخہ27ستمبر کو درخواستوں کی جانچ
پڑتال کے بعد امیدواران کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی س بات کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر برائے ضلعی کنونشن جموں کشمیر پیپلزپارٹی ضلع مظفرآباد سید آصف گیلانی کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن سردارقدیر اورممبرالیکشن کمیشن سردارنسیم نے شرکت کی ۔یکم اکتوبر کو خفیہ رائے دہی کے ذریعے جنرل کونسل کے ممبران آئندہ دوسال کیلئے نئی ضلعی قیادت کا انتخاب کریں گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سید آصف گیلانی نے کہا کہ جموں وکشمیر پیپلزپارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو ہر دوسال بعد ووٹ کی پرچی کے ذریعے مرکز سے لیکر وارڈ سطح تک اپنی قیادت کا انتخاب کرتی ہے یہی وہ جمہوریت جموں کشمیر پیپلزپارٹی کو دوسری سیاسی جماعتوں سے ممتاز بناتی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں