بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا اسلام گڑھ میں بڑا چھکا ، مسلم لیگ ن کے سابق سینئر نائب صدر برطانیہ راجہ فضارت کیانی، راجہ دریز خان کا ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کا اعلان

اسلام گڑھ( پی این آئی)بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا اسلام گڑھ میں بڑا چھکا ،پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین اورسیز انوسمنٹ بورڈ و سابق سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن برطانیہ راجہ فضارت کیانی اور راجہ دریز خان کی پورے خاندان اور دیگر ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کا اعلان کر دیا

باقاعدہ اعلان اسلام گڑھ میں جلسہ نما شمولیتی تقریب میں پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں کیا پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے قانون ساز اسمبلی میں اپنے گزشتہ خطاب میں مطالبہ کیا تھا کہ اورسیز کمیونٹی کو آزاد کشمیر کے الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کا حق دیا تھا وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے میرے مطالبہ پر اتفاق کرتے ہوئے ایسا کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر آج تک راجہ فاروق حیدر نے اس سلسلے میں عملی طور پر کوئی اقدام نہیں اٹھایا حالانکہ اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی اکثریت ہے وہ جب چائیں قانون سازی کر کے اورسیز کمیونٹی کو آزاد کشمیر میں ووٹ دینے کا حق دے سکتے ہیں راجہ فاروق حیدر جان بوجھ کر ایسا نہیں کر رہے اگر مسلم لیگ ن کی حکومت اس سلسلے میں قانون سازی نہیں کرتی تو پھر وزیراعظم راجہ فاروق حیدر اور مسلم لیگ ن کے وزرا جب برطانیہ جائیں تو اورسیز کمیونٹی ان کا محاسبہ کرے بین الاقوامی سطح پر کشمیر ایشو کو اجاگر کرنے میں اورسیز کشمیری کمیونٹی نے بنیادی کردار ادا کیا آج اگر کشمیر ایشو بین الاقوامی سطح پر زندہ ہے تو یہ صرف اوورسیز کمیونٹی کی وجہ سے زندہ ہے پی ٹی آئی کشمیر برسرِ اقتدار آ کر حلقہ چکسواری کے مسائل حل کرے گی راٹھوعہ ہریام پل کی تکمیل میں اصل رکاوٹ آزاد کشمیر کی حکومت ہے ہم اقتدار میں آ کر اس پل کو فوری طور پر مکمل کر کے عوام کے لیے کھول دیں گے راجہ فاروق حیدر اور چوہدری مجید نے چار دن قبل میرپور میں ملاقات کی مخالفین پی ٹی آئی کشمیر کی جارحانہ انتخابی مہم سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ان پر احتساب کا خوف مسلط ہے کرپٹ مافیا یہ جانتا ہے کہ پی ٹی آئی اقتدار میں آ کر آزاد کشمیر میں اندھا بے رحم اور فوری احتساب کر کے کرپشن میں لتھڑے عناصر کو پابند سلاسل کرے گی میں راجہ فضارت کیانی راجہ دریز اور ان کے تمام ساتھیوں کو پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں آپ کی شمولیت سے پارٹی کو پورے حلقے میں طاقت ملے گی راجہ فضارت کیانی برطانیہ میں انتہائی متحرک ہیں ان شائاللہ مستقبل میں عالمی سطح پر کشمیر ایشو کو اجاگر کرنے کی جدوجہد میں وہ میرا بھرپور ساتھ دیں گے چوہدری ظفر انور حلقہ چکسواری میں بھاری اکثریت سے جیتیں گے میں حلقہ چکسواری کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ اس بار جھوٹ مکر فریب رونے دھونے اور پاؤں پکڑنے والی سیاست کو ووٹ کی پرچی سے شکست دے کر صاف ستھری قیادت کا انتخاب کریں شمولیتی جلسہ سے پی ٹی آئی کشمیر کے سینئر نائب صدر چوہدری ظفر انور سابق ایم ایل اے چوہدری مقبول سابق جسٹس چوہدری مشتاق چوہدری ابرار نیاز راجہ جنید کیانی راجہ منیر محسن ساجد خادم معید چوہدری اور دیگر نے خطاب کیا اس قبل جب بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اسلام گڑھ ہنچے تو پی ٹی آئی کشمیر کے سینئر نائب صدر چوہدری ظفر انور کی قیادت میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا جلسہ گاہ آمد پر آتش بازی بھی کی گئی یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے اس موقع پر عمران خان بیرسٹر سلطان زندہ باد کے نعرے لگائے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے راجہ فضارت کیانی نے برطانیہ سے ریکارڈ شدہ خطاب کیا اس موقع پر راجہ دریز خان چوہدری اللہ داد راجہ ساجد راجہ منصف خان راجہ جاوید کیانی راجہ محمد اقبال راجہ رضوان راجہ اصفانکیانی راجہ شہزاد کیانی راجہ بشارت کیانی راجہ گلریز کیانی راجہ جنید کیانی راجہ محمد الیاس قیصر شہزاد راجہ زراعت راجہ کامران عدالت راجہ عثمان عدالت ساعت شاہ چوہدری محمد جان چوہدری عبدالشکور چوہدری گل سراج راجہ اورنگزیب محمد سلیمان امیر زمان راجہ محمد یاسین چوہدری ابرار علی چوہدری شاہد حسین چوہدری اسرارعلی محمد سلیمان رحمانی۔مظہر حسین راجہ ارشد ریاست محمد فرید یاسین رحمانی محمد مشتاق راجہ محمد شبیر محمد اشتیاق مغل سونی بیگ محمد سلیم راجہ قیصر ریاست چوہدری محمد میر عباس چوہدری محمد سلیم چوہدری محمد جان راجہ فیصل راجہ جاوید محمد ناظم مغل حنیف مغل محمد بوٹا مغل چوہدری محمد اعظم چوہدری محمد منیر چوہدری قاسم اور دیگر نے پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کا اعلان کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close