برنالہ میں پیپلزپارٹی کے قائدین کا شاندار استقبال، جئے بھٹو، جئے بے نظیر کے نعرے، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے

برنالہ (پی این آئی) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی قیادت سابق وزیراعظم چوہدری عبد المجید، صدر چوہدری لطیف اکبر، فیصل ممتاز راٹھور، قاسم مجید، جاوید ایوب، نبیلہ ایوب، اعزدار شاہ، عامر ذیشان، چوہدری محمد اشرف،کڈہالہ پل پر پہنچے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر تحصیل برنالہ کے کارکنوں نے استقبال کیا۔*

پھولوں کی پتیاں نچھاور کی,ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے,کڈہالہ کی پرفضا مقام پر جئے بھٹو جئے بے نظیر کے نعروں سے گونج اٹھا.کڈہالہ کے مقام پر قائدین کا چوہدری جبار ایڈووکیٹ ، چوہدری آصف، حاجی الیاس، چوہدری اسلم، چوہدری اکرم، طارق ابووالہ ، صوبیدار نواز و سینکڑوں افراد نے استقبال کیا.پیپلز پارٹی کا قافلہ جب کلیاں پل پر پہنچا صوبیدار طالب، فیاض گوگا، ارشاد کٹوچ، حکیم مبشر ، بابا نذیر اور آہی کی یوتھ نے استقبال میں سینکڑوں موٹر سائیکل سوار قافلے نے کیا،برنالہ کالج چوک ہردلعزیز شخصیت ملک بابو خاں، چوہدری رضوان للہ، چوہدری شفیق، چوہدری شکیل آہی، چوہدری جواد ہزاری، چوہدری ولید اقبال نے استقبال کیا،برنالہ شہر کو پیپلز پارٹی کے پرچموں، فلیکس اور بینروں سے سجایا گیا،قائدین کا قافلہ جب خربوزہ چوک پہنچا تو چئیر مین لیاقت، چوہدری احسان، چوہدری عاصم مشتاق چاڑ، چوہدری یاسر مشتاق چاڑ، جاوید اقبال و دیگر نے استقبال کیا،ٹبہ چو ک پہنچنے پر قائدین کا قافلہ پہنچا تو برنالہ کی نامور شخصیت چوہدری عرفان مہر، چوہدری عبد الرحمن پھانبڑہ، پرویز بٹ، نوید بٹ ،یونس بٹ، چوہدری عزیز، گجر سرکار و دیگر نے استقبال کیا،قائدین کا قافلہ جب پنڈال پہنچا میزبان ملک ریاست اعوان، حافظ عابد نقیبی، حافظ عمران، چوہدری عبدالحمید خیرووال، چوہدری الیاس چنیر، راجہ نصیر، ملک شبیر نالی، مرزا منظور نالی ، ممبر غلام رسول اور دیگر سینکڑوں جیالوں نے استقبال کیا، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے، جئے بھٹو، جئے بے نظیر کے فلک شگاف نعرے لگائے، *پیپلز پارٹی کے ورکر کنونشن ہزاروں افراد نے شرکت کی، *پنڈال میں حاضرین کے لئے سخت گرمی میں ٹھنڈے پانی پلایا جاتا رہا،سابق وزیر اعظم چوہدری عبد المجید نے پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہونے پر برنالہ میں زرعی یونیورسٹی کا اعلان کیا،*ورکر کنونشن میں قائدین نے برنالہ کے موچی اور کمہار کے ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگایا، *ورکر کنونشن کے احترام پر حاضرین کے لئے ڈبہ بند بریانی سے تواضع کی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close