برنالہ میں پیپلز پارٹی کا کامیاب ورکرز کنونشن، ہزاروں افراد کی شرکت، پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی اور عوام کے حقوق کی ضامن ہے، چوہدری لطیف اکبر کا خطاب

برنالہ (پی این آئی) برنالہ میں پیپلز پارٹی کا کامیاب ورکر کنونشن، ہزاروں لوگوں کی شرکت، پیپلز پارٹی آزا د کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی ہے اور عوام کے حقوق کی ضامن ہے، عوام کے لیے جان دینے کا اعزاز پیپلز پارٹی کے قائدین کو حاصل ہے، چار سال

تک ریاست کے وسائل کو لوٹنے والوں کے جھانسے میں عوام اب نہیں آنے والے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر وفاق اور ریاستی حکومت کا رویہ انتہائی افسوس ناک ہے، گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے اقوام متحدہ میں کشمیر کا کیس کمزور کرنے کی سازش ہے، اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، فیصل ممتاز راٹھور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ظلم کی سیاہ رات ختم ہونے والی ہے، عوام کے دکھوں کا ازالہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آ کر ہی کرے گی، چوہدری پرویز اشرف آزاد کشمیر کا سرمایہ ہیں، محترمہ نبیلہ ایوب کا کہنا تھا کہ میں اپنی ماں ، بہنوں کے حقوق کے لیے وعدہ کرتی ہوں کہ اقتدار آ کر گرلزہائی اور ڈگری کالج تک کے منصوبہ علاقے میں دئیے جائیں گے، سابق قائم مقام وزیر اعظم چوہدری پرویز اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دور حکومت شرافت اور رواداری کا دور تھا ، آج لوگ واپس آنا شروع ہو گئے ہیں ، یہ اس بات ثبوت ہے کہ لوگ اس حکومتی روئیے سے اکتا چکے ہیں، ملازمین استعفی دینے پر مجبور ہیں ، تھانے اور کچہری کی سیاست کو عروج حاصل ہوا، 27کروڑ کے واٹر سپلائی اسکیم کو ختم کروانے والے کس منہ سے عوام کے حقوق کی بات کرتے ہیں،

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close