کورونا کیسز میں حیران کن اضافہ اسپاٹ لاک ڈاؤن کب سے شروع؟ کتنے اسکول سیل؟

مظفر آباد (پی این آئی) کورونا کیسز میں حیران کن اضافہ اسپاٹ لاک ڈاؤن کب سے شروع؟ کتنے اسکول سیل؟مظفر آباد میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اسپاٹ لاک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔ لنگرپورہ، تنولی محلہ، ڈھایا محلہ اور شالا باغ سیل کردیا گیا۔آزاد جموں و کشمیر حکومت کے

ترجمان ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کی نفری متاثرہ علاقوں میں تعینات ہے۔ محکمہ صحت نے متاثرہ علاقے میں رینڈم سیمپلنگ شروع کردی ہے۔آزاد جموں و کشمیر حکومت کے ترجمان نے مزید کہا کہ لنگرپورہ میں دو سرکاری اسکول 22 ستمبر تک سیل کردیئے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد اسکول سیل کیے گئے۔دوسری جانب بلوچستان میں کورونا کے باعث 10 اسکولز اور ایک یونیورسٹی بند کردی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close