آزاد کشمیر الیکشن 2021، کسی کو الیکشن چرانے نہیں دیں گے، آئندہ حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی، چوہدری لطیف اکبر کا سینٹرل ایگزیکٹو کونسل سے خطاب

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر الیکشن 2021 میں متحد اور متفق ہو کر پوری قوت سے بھر پور حصہ لے گی اور ان بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر آئندہ حکومت بنائے گی۔ ہم آئندہ انتخابات کسی کو چرانے دیں گے او ر نہ ہی کسی کو دھاندلی کرنے کا موقع دیں گے۔ پیپلز پارٹی عوام کے ووٹوں سے

کامیابی پر یقین رکھتی ہے اور آزاد کشمیر بھر میں عوام پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لیے انتخابات کے شدت سے منتظر ہیں ان خیالات کا اظہار پارٹی صدر چوہدری لطیف اکبر نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سابق صدر و سابق وزیر اعظم سردار یعقوب خان ‘چوہدری پرویز اشرف، فیصل ممتاز راٹھور، سردارغلام صادق، سردار جاوید ایوب، محمد مطلوب انقلابی، میاں عبدالوحید، چوہدری افسر شاہد ایڈووکیٹ، چوہدری محمد رشید، سردار امجد یوسف، فہیم اختر ربانی، صاحبزادہ اشفاق ظفر، خواجہ طارق سعید، شوکت وزیر علی، راشد سلام بٹ، خالد چغتائی، سردار عابد حسین عابد، ملک پرویز اختر اعوان، سید اظہر حسین گیلانی، جاوید اقبال بڈھانوی، صاحبزادہ ذوالفقار علی، سردار گل نواز خالق ایڈووکیٹ، شاہین کوثر ڈار، سید عزادار حسین کاظمی، عامر ذیشان جرال، شوکت جاوید میر، سردار امجد جلیل، چوہدری ربنواز طاہر، سید تصدق حسین گردیزی، نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ، سردار ضیاء القمر، جنید عارف مغل، چوہدری فخر الزمان، اختیار اللہ بٹ، سردار فیصل، شازیہ اکبر، فہیم فاروق، راجہ ظفر اللہ خان، سردار آزاد خان، محمد عارف مغل، چوہدری قاسم مجید، سید بازل نقوی، چوہدری پرویز اکبر ایڈووکیٹ، سردارعبدالمجید ایڈووکیٹ، حافظ محمد صغیر، سردار رئیس انقلابی، میر نذیر دانش ایڈووکیٹ، شیخ خورشید احمد، راجہ محمد پرویز ایڈووکیٹ، غلام رسول عوامی، راجہ بشارت افضل، سردار آبشار کفایت، پروفیسر محمد افضل مرزا، چوہدری شیراز اکرم، محمد الیاس چوہدری، سردار بشیر پہلوان، فرزانہ یعقوب، سردار حمد حسین ایڈووکیٹ، ڈاکٹر احسن منظر مسعود، چوہدری خادم حسین، سید اشتیاق گیلانی، امجد علی چوہدری، حفیظ احمد بٹ، خواجہ محمد نذیر، چوہدری لقمان انجم ایڈووکیٹ، قاضی محمود احمد، راجہ زمان، چوہدری ذوالفقار اعظم۔ چوہدری احسان الحق، عنصر مغل سینگری، بشارت رضا، عمر ریاض ساغر، چوہدری محمد غالب، فرحت کاظمی، مولوی لعل محمد بانیاں، چوہدری خادم حسین، چوہدری عبدالمجید ایڈووکیٹ، چوہدری محبوب ایڈووکیٹ، چوہدری محمد حنیف کھٹانہ، راجہ خاور قیوم ، راجہ یونس انقلابی، نسیم راٹھور، سردار عبدالقیوم ایڈووکیٹ، سردار محمد عظیم خان، سردار نسیم انجم ایڈووکیٹ، سردار محمد عظیم ایڈووکیٹ، سردار محمد فاروق خان، سید دلاور بخاری، سردار نوید قمر، سردار صابر حسین ایڈووکیٹ، ملک غلام سرور اعوان، سید تصدیق حسین شاہ، میر فضل الرحمن، مظفر حسین مغل ایڈووکیٹ، سردار مبارک حیدر، سردار شوکت وسیم، اعجاز اقبال، سید شفیق کاظمی، صوفی اصغر گجر، اسحاق میر، حاجی محمد صدیق چوہدری، طارق مغل، حبیب اللہ، سید شجاعت کاظمی، سردار آفتاب انجم ایڈووکیٹ، حافظ محمد طارق، صدف شیخ، شگفتہ نورین کاظمی، کامریڈ انیس کشمیری، سردار زاہد شریف اور سردار ریحان سلیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری لطیف اکبر نے پارٹی کی تنظیموں،سی ای سی کے ممبران اور ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ آج سے اگلے تین ماہ میں آزاد کشمیر کے تمام حلقوں اور مہاجرین کے حلقوں میںعوام رابطہ مہم کا آغاز کر دیں اور ہر حلقہ انتخاب میں ورکرز کنونشن منعقد کیے جائیں۔انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی مرکزی تنظیم اور سینئر قیادت کے ہمراہ ہر حلقہ انتخاب کے ورکرز کنونشن میں خود شرکت کریں گے۔ چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی کسی سیاسی جماعت سے کوئی اتحاد نہیں کر ے گی اور تمام حلقوں میں پارٹی اپنے امیدوار کھڑے کر ے گی۔انہوں نے پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقہ انتخاب میں یونین کونسل کی سطح پر پارٹی منشور کولیکر جائیں اور انتخابی مہم کا آغاز کر دیں۔انہوں نے پارٹی کی ذیلی تنظیموں باالخصوص لیڈیز ونگ،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن، جموں و کشمیر پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن،پیپلز لائرز فورم اور دیگر تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حلقہ میں ٹکٹ ہولڈرز کو بڑھ چڑھ کر سپورٹ کریں۔ اور اپنا کلیدی رول ادا کریں۔چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں گہری اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی کامیابی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ الیکشن 2021میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر ان کے اعتماد پر پورا اترے گی۔اجلاس سے سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیرسردارمحمد یعقوب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے اس نمائندہ کامیاب اور بھر پور اجلاس سے آج مخالف جماعتوں کو پیغام پہنچ چکا ہے کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ایک فعال اور متحرک پارٹی کے طور پر عام انتخابات میں حصہ لینے جا رہی ہے اور مخالفین کو ٹف ٹائم دے گی۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی اور چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنے کی خواہش رکھنے،سازشوں میں مصروف سیاسی جماعتوں کے اندر جھوٹ،لغو اور بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے والے تیار ہو جائیں وہ اب عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے ۔آزاد کشمیر کے عوام با شعور ہیں وہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کو اس لیے کامیاب کریں گے کہ پیپلز پارٹی کی ماضی کی حکومتوں نے جس طرح آزاد کشمیر بھر میں میگا پراجیکٹ اور عوامی منصوبے دیئے اور بلا تخصیص عوام کی خدمت کی ہے وہ بے مثال ہے اور ہم تحریک آزادی کشمیر کو تیز تر کرنے ،عوام کی خوشحال اور ترقی کے جذبے سے سرشار ہو کر عوامی منشور پیش کر کے عوام کی بھر پور حمایت حاصل کر کے آئندہ حکومت بنائیں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب صدر چوہدری پرویز اشرف نے کہا کہ الیکشن 2021میں اب سائیٹیفک دھاندلی اور کشمیر کونسل کے فنڈز نہیں چلنے دیں گے اور جو مخالفین وفاقی حکومت کی مداخلت سے انتخابات پرشب خوں مارنے کی آس لگائے بیٹھے ہیں انہیں اس مرتبہ شرمندگی ہو گی ۔سی ای سی کے اجلاس کو پارٹی کے سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور نے کنڈکٹ کرتے ہوئے پارٹی کی تمام تنظیموں،اس کے ممبران اور ٹکٹ ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اجلاس میں بھر پور شرکت کر کے آزاد کشمیر کے آنے والے الیکشن کے لیے واضح پیغام دے دیاہے کہ ان انتخابات میں پیپلز پارٹی ایک بھر پور عوامی قوت اور اتحاد و اتفاق سے حصہ لے کر بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر آئندہ حکومت بنائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close