بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کا جہلم ویلی کا دورہ‘ استقبال کی تیاریاں عروج پر‘ استقبالیہ کیمپ قائم کر لیے گئے

مظفرآباد(آئی این پی) تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر سابق وزیراعظم بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کا جہلم ویلی میں تاریخ ساز استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ پی ٹی آئی ٹائیگرفورس ،سٹوڈنٹس ونگ ،یوتھ ونگ ،لائر ونگز ،خواتین ونگز نے استقبالیہ کیمپ قائم کر لیے۔ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری اور دیگر

مرکزی قائدین کو ہٹیاں بالا سے چکوٹھی تک جلوس کی شکل میں لے جایاجائے گا جہاں جگہ جگہ پر استقبال کیا جائے گا۔ چکوٹھی میں تاریخ ساز جلسہ ہوگا۔ جلسے سے بیرسڑ سلطان محمود چوہدری ،خواجہ فاروق احمد، عبدالماجد خان، پیرسید مرتضی علی گیلانی،سردار تبارک علی، محمد حنیف اعوان، محمد اسحاق چوہدری ،چوہدری محمد اسحاق طاہر ایڈووکیٹ ،تقدیس گیلانی،گلزار فاطمہ، حاجی گل خنداں ،ذیشان حیدر،راجہ زاہد عظیم، راجہ اخلاق خان، زاہد فرید ایڈووکیٹ، آصف مغل ،لیاقت قیوم عباسی، عامر اعوان، اسرار احمد ،راجہ نصیر،راجہ توفیق اور دیگر قائدین جلسہ سے خطاب کریں گے۔پنڈال کو بینرز سے سجا دیاگیا ہے ۔ مرکزی قائدین کا شاندار استقبال کی تیاریاں عروج پر ہیں اور بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کا دورہ جہلم ویلی انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔؛ وزیراعظم آزادکشمیر کا آبائی حلقہ انتخاب ہے یہاں پر لوگوں کے کام نہیں ہوئے لوگ مایوس ہیں بڑی تعداد میں لوگ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ 3ستمبر کو چکوٹھی کے مقام پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزادکشمیر کے آمدہ انتخا بات کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے اور جو آزادکشمیر کے انتخابات کے حوالے سے ہوں گے اور یہ بھی توقع کی جارہی ہے کہ آمدہ انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی کے حوالے سے بھی تفصیلی تفصیلات سے آگاہ کریں گے اور آزادکشمیر میں ہونے والی کرپشن،لوٹ مار، اقرباء پروری، میرٹ کی پامالی کی حوالے سے وائٹ پیپرجاری کرنے کا اعلان بھی کریں ۔وائٹ پیپر کے اندر موجودہ حکومت کی ساڑھے چار سالہ دور اقتدار کی تفصیلات ہوں گی۔ انہوں نے کیا کھویا کیا پایا وائٹ پیپر سابق وزیرحکومت مرکزی جائنٹ سیکرٹری خواجہ فاروق احمد نے تیار کیا ہے جو اسی ماہ ایک اہم پریس کانفرنس میں جاری کردیاجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close