کوروناوائرس سے ہلاکتوں میں مزیداضافہ، 5 افراد دم توڑ گئے، جبکہ متاثرہ افراد کی تعدادساڑھے تین ہزار سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 52 ہوگئی جب کہ مزید 594 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3755 تک پہنچ گئی ہے۔ملک بھر میں […]

شادی ہال سینی ٹائزر واک تھرو گیٹ لگا کر کھولنے کی اجازت دی جائے, شادی ہال کاروبار سے وابستہ افراد بری طرح متاثر ہوئے ہیں، عامر داود پراچہ

پشاور( پی این آئی) سٹی شادی ہالز ایسوسی ایشن پشاور کا ایک اجلاس زیر صدارت صدرملک مہر الٰہی منعقد ہوا۔ جس میں چیئرمین حاجی محمد زمان اور صدر خان گل نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری عامر دائود پراچہ نے کہا […]

مولانا طارق جمیل کے بہنوئی انتقال کرگئے، انا للہ و انا الیہ راجعون

اسلام آباد(پی این آئی)خاندانی ذرائع کے مطابق نامور عالم دین مولانا طارق جمیل کے بہنوئی میاں سرفراز انتقال کر گئے۔میاں سرفراز کی عمر 86سال تھی اور ان کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل نے پڑھائی۔مولانا طارق جمیل نے اپنے بہنوئی کی نماز جنازہ مدرسہ الحسنین […]

کورونا کی جنگ،طبی سامان سے بھرا پاک فضائیہ کا طیارہ کوئٹہ پہنچ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق نمبر 6 اسکواڈرن کا سی ون تھرٹی طیارہ آج امدادی مشن کے لیے پی اے ایف بیس نور خان سے روانہ ہوا۔پاک فضائیہ کا سی ون تھرٹی طیارہ بلوچستان کی عوام کے لیے طبی اور امدادی سامان […]

راشن کی تقسیم کے دوران دوگروہوں میں جھڑپ ہو گئی لاٹھیوں کے استعمال سے 18 افراد زخمی

ٹھٹھہ(پی این آئی)ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے میں راشن کی تقسیم کے دوران دوگروپوں میں تصادم کے دوران لاٹھیوں کے استعمال سے 18 افراد زخمی ہوگئے۔ٹھٹھہ کے ساحلی علاقہ بگھان میں راشن تقسیم کرنے کے دوران قطار توڑ کر راشن کے حصول کے لیے ایک دوسرے […]

گلستان سوسائٹی میں 9 افراد میں کورونا کا شبہ پوری گلی سیل ،پولیس کی نفری تعینات

کراچی(پی این آئی)کراچی کے علاقے ملیر گلستان سوسائٹی سے میں ایک ہی گلی میں 9 افراد میں کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد متا ثرہ گلی کو سیل کرکے پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔گلی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق کے بعد […]

اٹلی اور سپین میں کوروناکی شدت میں کمی، مرنے والوں کی تعداد کم ہو گئی برطانیہ میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری، جاپان کا ایمرجنسی لگانے پر غور

روم (پی این آئی) کورونا وائرس سے اٹلی میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعدادگذشتہ دو ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے جب کہ نئے کیسوں کی شرح میں بھی مسلسل کمی ہونے لگی ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک اٹلی میں 15 […]

ڈاکٹرز کو دہشت گردوں کی طرح مارا گیا ،حکومت سنگدل ہے ہمارے 150 ڈاکٹرز، نرسز گرفتار ہیں،ینگ ڈاکٹرز کی پریس کانفرنس

کوئٹہ(پی این آئی) ڈاکٹرز کو دہشت گردوں کی طرح مارا گیا ہے، حکومت بے حس ہے، عوام کی فکر ہے نہ ہیلتھ سروس کی۔کوئٹہ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران کہا گیا ہے کہ ہم حفاظتی سامان کا مطالبہ کریں تو ڈنڈے […]

کورونا وائرس، گذشتہ ہفتہ سپر پاورامریکہ کے لیے تباہی اوربربادی لے کرآیا، 9 ہزار سے زائد ہلاکتیں

جنیوا (پی این آئی) عالمی ادارہ صحت کی اعدو شمار کے مطابق عالمی وباء کوروناوائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اب تک 69 ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہو چکے ہیں لیکن سپر پاور امریکا کے لیے گذشتہ ہفتہ وائرس کی پیدا کر دہ […]

کورونا وائرس،کوئٹہ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال پولیس کا ڈاکٹرز پر تشدد،متعدد زخمی، درجنوں ڈاکٹرز گرفتار

کوئٹہ (پی این آئی)کوئٹہ میں پولیس نے حفاظتی کٹس کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز کو تشدد کانشانہ بنا ڈالا ،جس سے متعدد زخمی ہو گئے جبکہ درجنوں ڈاکٹروںکو حراست میں لے لیاگیا،ینگ ڈاکٹرز نے پولیس تشدد پرتمام سروسز کا بائیکاٹ کردیا۔ […]

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کراچی کے 6 اسپتالوں میں 104 بستروں پر مشتمل آئی سی یو قائم کرنےکا فیصلہ

کراچی(پی این آئی)سید مراد علی شاہ کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ کراچی کے 6 اسپتالوں میں 104 بستروں پر مشتمل آئی سی یو سینٹر قائم کیے جائیں۔مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ کراچی کے سول اسپتال میں 12، جناح […]

close