جو محنت کرتا ہے کبھی ناکام نہیں ہوتا، کامیابی کے لئے کسی سفارش کی ضرورت نہیں ہوتی کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام انٹرن شپ پروگرام سے سیکرٹری اطلاعات مدحت شہزاد کا خطاب

مظفرآباد (پی آئی ڈی) سیکرٹری اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر محترمہ مدحت شہزاد نے کہا ہے کہ یہ کبھی نہیں ہو سکتا کہ انسان محنت کرے اور اس کی محنت رائیگاں جائے۔ اچھا انسان ضرور کامیاب ہوتا ہے۔کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ […]

جہلم ویلی ٹورازم فیسٹیول کی اختتامی تقریب آزاد کشمیر کے پہلے نشان حیدر کیپٹن سرور شہید کے نام

ہٹیاں بالا (پی آئی ڈی) جہلم ویلی ٹورازم فیسٹیول کی اختتامی تقریب آزاد کشمیر کے پہلے نشان حیدر کیپٹن سرور شہید کے نام۔ لائن آف کنٹرول چکوٹھی کے مقام پر کیپٹن سرور شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شاندار تقریب۔ آزادکشمیرکے وزیر تعلیم […]

جہلم ویلی ٹورازم فیسٹیول کی اختتامی تقریب، شہید ڈپٹی کمشنر راجہ ثاقب منیر کے بیٹے راجہ کامل ثاقب کی بطور مہمان خاص شرکت

چکوٹھی (پی آئی ڈی) جہلم ویلی ٹورازم فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں شہید ڈپٹی کمشنر راجہ ثاقب منیر کے بیٹے راجہ کامل ثاقب نے بطور مہمان خاص شرکت کی۔تقریب میں شہید ڈپٹی کمشنر راجہ ثاقب منیر کو مقررین کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ […]

آزاد کشمیر، چیف سیکرٹری محمد عثمان چاچڑ کی زیر صدارت محرم الحرام انتظامات کے حوالے سے اجلاس

مظفرآباد (پی آئی ڈی) چیف سیکرٹری آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر محمد عثمان چاچڑ کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس جمعہ کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی محترمہ مدحت شہزاد، سیکرٹری برقیات چوہدری محمد […]

صدر آزاد کشمیر نے جنوب مشرقی ایشیا میں امن کی کنجی قرار دیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکی سے ڈومور کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (آئی اے اعوان) صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مسلئہ کشمیر کے پر امن حل کو جنوب مشرقی ایشیا میں امن کی کنجی قرار دیتے ہوئے مسلئہ کشمیر کے حل کیلئے امریکی سے ڈومور کا مطالبہ کردیا ۔ ایوان […]

کھوئی رٹہ سے لاہور، مسافر بس کالاڈب کے مقام پر بارش اور پھسلن کے باعث حادثہ کا شکار ہو گئی

کوٹلی (پی این آئی) کھوئی رٹہ سے لاہور جانے والی مسافر بس کالاڈب کے مقام پرشدید بارش اور پھسلن کے باعث حادثہ کا شکار ہوگئی بس میں سوار تمام مسافروں کی جانیں معجزانہ طورپر محفوظ رہیں معمولی زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل […]

آزاد کشمیر، نکیال کے گوئی نالہ میں میاں بیوی ڈوب گئے، مقامی لوگوں نے جان بچا لی، جنڈروٹ نالے میں بارات پھنس گئی

نکیال (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر میں جاری مون سون کی بارشوں ، لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث نطام زندگی بری طرح متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ کئی انسانی زندگیوں بھی خطرے میں پڑ گئیں۔ نکیال آزاد کشمیر کے گوئی نالہ […]

آزاد کشمیر، سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کا مجوزہ پندرہویں آئینی ترمیم، یاسین ملک کی بھوک ہڑتال کے معاملے پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا اعلان

اسلام آباد (آئی اے اعوان) سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے مجوزہ پندرہویں آئینی ترمیم،ٹور ازم اتھارٹی کے قیام مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور یاسین ملک کی بھارتی جیل میں بھوک ہڑتال سمیت دیگر اہم ایشوز پر آزاد […]

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے قائدین کے مشاورتی اجلاس میں پیش کی گئی مثبت تجاویز پر مرحلہ وار عملدرآمد شروع کر دیا

مظفرآباد (پی این آئی) آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے قائدین اور نمائندوں کے مشاورتی اجلاس میں پیش کی مثبت تجاویز پر مرحلہ وار عملدرآمد شروع کردیا ہے۔ آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے پہلے مرحلے سیاسی قیادت کی تجویز پر بلدیاتی انتخابات […]

کشمیریوں کی نسلیں بھی اکھنڈ بھارت کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گی، وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی برطانیہ سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو

لندن (پی این آئی) وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو گجرات کے مسلمانوں اور کشمیریوں کا قاتل قرار دیتے پیغام دیا ہے کہ کشمیریوں کی آنے والی نسلیں بھی اکھنڈ بھارت کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گی ۔ہمارے حوصلے […]

دعا زہرا کیس کی تفتیشی رپورٹ میں بڑا انکشاف، ایک ملزم نے اعتراف کر لیا، دوسرا بدستور انکار پر قائم

کراچی (پی این آئی) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دعا زہرا کے مبینہ اغواء کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب تک کی تفتیش میں 16 اپریل کو […]

close