بھارت سے دوسرا بڑا ریلا پاکستان کے دریائے چناب میں داخل

بھارت کے زیر قبضہ جموں کے علاقے اکھنور سے دوسرا بڑا ریلا پاکستان کے دریائے چناب میں داخل ہو گیا ہے، جس کے باعث ہیڈ مرالہ پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب پیدا ہو گیا۔ انتظامیہ نے صورتحال کے پیش نظر چناب پل کو ہر […]

جناح ہاؤس حملہ کیس: علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے بیٹے، شاہ ریز کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ سماعت کے دوران وکیل رانا مدثر نے مؤقف اختیار کیا کہ شاہ ریز […]

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے اربوں ڈالر کے قرض کا اعلان

اسلام آباد: اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق عالمی بینک رواں مالی سال پاکستان کو مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے 2 ارب ڈالر سے زائد قرض فراہم کرے گا۔ یہ قرض انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن کے ذریعے دیا جائے گا۔ […]

بلوچستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کے خدشات، الرٹ جاری

کوئٹہ: محکمۂ داخلہ بلوچستان نے مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ کے مطابق سیلاب سے جان و مال، انفرا اسٹرکچر اور آبپاشی کے اثاثوں کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ محکمہ نے خبردار کیا ہے […]

شیخ رشید پھٹ پڑے

راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ فیصل آباد میں میرے بھتیجے سمیت 108 افراد کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا […]

پاکستان کے لیے ہنگامی امداد کا اعلان

یورپی یونین نے حالیہ سیلاب سے پیدا ہونے والے بحران کے پیشِ نظر پاکستان کے لیے تقریباً 35 کروڑ روپے کی ہنگامی امداد مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں یورپی یونین نے کہا کہ تباہ […]

مسجد پر مریم نواز کی تصویر، کس کے خلاف ایکشن لے لیا گیا؟

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے منڈی بہاﺅالدین کی ایک مسجد پر اپنی تصویر آویزاں ہونے کا سخت نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاﺅالدین سے وضاحت طلب کرتے ہوئے سرزنش بھی کی۔ مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ اور سرکاری اداروں کو ہدایت کی […]

ٹرمپ کا چینی صدر کو طنزیہ پیغام

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کو طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے خلاف سازش کرنے والے ولادیمیر پیوٹن اور کم جونگ ان کو ان کی نیک خواہشات پہنچائی جائیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری […]

قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ اور احتجاج کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی میں حاضری لگانے کے بعد اجلاس کی کارروائی میں شرکت نہیں کریں گے۔ پارٹی ذرائع نے […]

بھارت میں کبڈی میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے کی ویڈیو وائرل

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بستی میں کبڈی میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ View this post on Instagram A post shared by India Today (@indiatoday) میڈیا رپورٹس کے مطابق کسان ڈگری کالج […]

close