عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے خبردار کیا ہے کہ ایران سے متعلق جنگ فوری طور پر ختم بھی ہو جائے تو اس کے منفی اثرات عالمی معیشت پر برقرار رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تنازع مہنگائی میں اضافے اور معاشی ترقی کی رفتار میں سست روی کا باعث بنے گا۔ ان کے مطابق جنگ سے قبل توقع کی جا رہی تھی کہ عالمی معیشت کی شرح نمو میں معمولی بہتری آئے گی، تاہم اب صورتحال بدل چکی ہے۔
کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں دنیا زیادہ قیمتوں اور کمزور معاشی ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے، جبکہ جنگ کے معاشی اثرات آئندہ ہونے والے آئی ایم ایف اجلاسوں میں مرکزی موضوع ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






