اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے 9 اپریل کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پارٹی رہنماوں کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی، جس میں جلسے کی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے کہا کہ ہم 9 اپریل لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کریں گے، ہم پر امن لوگ ہیں، احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے، اگر ہمیں روکا گیا تو جو جہاں ہوگا وہیں احتجاج ہوگا۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ سب کو سوچنا چاہیے، 4 سال میں ہم کہاں سے کہاں آگئے؟ 9 اپریل 2022 کو ہماری حکومت الٹنا بند کمروں کا فیصلہ تھا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں جی ڈی پی 6 اعشاریہ1 فیصد تھا، اب ملک میں 45 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے آگئے ہیں۔وزیراعلی خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ حکمرانوں کا ایک ہی مقصد ہے بانی پی ٹی آئی کو آواز کو بند کرنا، ہم مسلح جتھے نہیں ہم سیاسی لوگ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بیامنی پورے ملک پر اثر انداز ہوگی، حکومت صرف جلسے کا این او سی دے، ہر انتظام ہم خود کریں گے۔سہیل آفریدی نے کہا کہ وفاقی حکومت جب چاہے خیبر پختونخوا آئے، ہم جلسے کا انتظام کرکے دیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






