امریکی فوجیوں کو قیدی بنانے کا ایرانی دعوی، امریکا کا ردعمل سامنے آگیا

امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ جنگ کے دوران ایرانی فورسز نے کچھ امریکی فوجیوں کو قیدی بنا لیا ہے۔

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں کہا تھا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ کئی امریکی فوجی ایرانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ان گرفتاریوں کو چھپانے کے لیے انہیں جنگ میں ہلاکتیں ظاہر کر رہا ہے۔

تاہم امریکی فوج نے اس دعوے کو فوری طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ اور گمراہ کن پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔ امریکی بحریہ کے کیپٹن ٹم ہاکنز نے کہا کہ ایرانی حکومت دنیا کو دھوکا دینے کے لیے اس طرح کے جھوٹے دعوے کر رہی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نے بھی کہا کہ ایران کی جانب سے امریکی فوجیوں کی گرفتاری کا دعویٰ بے بنیاد ہے اور اس میں کوئی حقیقت نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close