ایل این جی کی فراہمی سے حاصل ہونے والی آمدن بند ہونے کے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی نے رمضان المبارک کے لیے گیس کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کمپنی نے گزشتہ سال کا گیس شیڈول دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کو سحری اور افطار کے اوقات میں زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔ نئے مجوزہ شیڈول کے تحت افطار کی تیاری کے لیے گیس دوپہر 3 بجے سے رات 9 بج کر 30 منٹ تک دستیاب ہوگی، جبکہ سحری کے لیے گیس صبح 3 بجے سے صبح 9 بجے تک فراہم کی جائے گی۔ سوئی سدرن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تبدیل شدہ گیس شیڈول کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






