سینیٹ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے قرارداد مسترد

سینیٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے قرارداد مسترد کر دی گئی۔ قرارداد سینیٹر عون عباس بپی نے پیش کی۔

قرارداد مسترد ہونے پر اپوزیشن نے شور شرابہ کیا اور مطالبہ کیا کہ ایوان میں قرارداد پر ووٹنگ کرائی جائے، اپوزیشن ارکان ڈائس کے گرد جمع ہوگئے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو پرائیویٹ ہسپتال منتقل کیا جائے۔

رانا ثنا اللہ نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 4 ماہ غفلت کی بات کو بیانیہ مت بنایا جائے، جس ڈاکٹر سے کہیں دوبارہ چیک اپ ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی پٹیشن پر فرینڈ آف کورٹ بنایا گیا، آپ پٹیشن دائر کریں، سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کریں گے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بانی کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز آنکھ کے اسپیشلسٹ نہیں تھے، بانی کی فیملی کو کیوں نہیں بتایا گیا، تسلیم کریں غفلت ہوئی۔ سیاستدانوں کو ایک دوسرے کا درد سمجھنا چاہئے، عظمیٰ خان نے بانی کی آنکھ میں سرخی کی نشاندہی کی تھی، آنکھ کا مسئلہ بہت حساس ہوتا ہے، ہم نے جو قرارداد پیش کی اسے ہمدردی کے ساتھ دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ آج سینیٹرز پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close