کنوارے مرد و خواتین کو رہائش نہ دینا غیرقانونی اور غیرآئینی قرار

وفاقی محتسب سیکرٹریٹ برائے انسداد ہراسانی نے فیصلہ صادر کیا ہے کہ کنوارے مرد و خواتین کو رہائش سے محروم کرنا غیرقانونی اور غیرآئینی ہے۔

خاتون درخواست گزار نے نجی عمارت کی انتظامیہ کے خلاف درخواست دائر کی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ شرائط پر پورا اترنے کے باوجود بیچلرز ہونے کی بنیاد پر رہائش دینے سے انکار کیا گیا۔

فیصلے میں واضح کیا گیا کہ کرایہ داری کے معاہدے میں کنواروں کو رہائش دینے سے روکنے کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔ اس طرح کی پابندیاں امتیازی نوعیت کی ہیں اور آئین کے بنیادی اصول، جیسے مساوات اور رہائشی آزادی، کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔ فیصلے کے مطابق ایسی پابندیاں ابتدا ہی سے کالعدم سمجھی جائیں گی۔

وفاقی محتسب سیکرٹریٹ نے یہ فیصلہ وفاقی و صوبائی حکام، رینٹ کنٹرولرز، ریگولیٹرز اور متعلقہ فریقین کو ارسال کر دیا ہے تاکہ رہائشی سہولیات فراہم کرنے میں یہ اصول لازمی طور پر نافذ ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close