نیشنل سینٹر فار فزکس (این سی پی) کی جانب سے منعقدہ پہلی انڈسٹریل ایکسپو 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ یہ دو روزہ نمائش پاکستان میں سائنسی تحقیق کو صنعتی ترقی سے جوڑنے اور جدت پر مبنی معیشت کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش تھی۔
نمائش میں پالیسی سازوں، صنعتکاروں، ماہرینِ تعلیم، محققین اور نوجوان سائنسدانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر این سی پی نے اپنی نمایاں کامیابیاں پیش کیں جن میں جدید فزکس آلات سازی، ڈیٹیکٹر ڈویلپمنٹ، میٹیریلز سنتھیسس اور کمپیوٹیشنل فزکس کی تربیت شامل تھیں۔
این سی پی کے مختلف شعبوں نے صنعت اور اسٹارٹ اپس کے لیے تیار کردہ مصنوعات اور پروٹوٹائپس پیش کیے، جن میں صحت کے شعبے کے لیے مصنوعی ذہانت کے نظام، زراعت کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی، کلاؤڈ سیڈنگ، سائبر سیکیورٹی کے حل اور الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے لیے وائر بانڈنگ سہولتیں شامل تھیں۔
نمائش میں تھری ڈی پرنٹنگ اور ویکیوم سائنس کے شعبوں میں بھی اہم پیش رفت سامنے آئی، جو اب صنعتوں کے لیے فوری طور پر قابلِ استعمال ہیں۔
اختتامی اجلاس میں این سی پی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر قیصر احسن نے کہا کہ یہ ایکسپو صنعت و جامعہ کے تعلقات کو مضبوط بنانے کا سنگِ میل ہے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بی ٹو بی ملاقاتوں اور نیٹ ورکنگ سیشنز کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔
صدر سردار طاہر محمود نے کہا کہ اس ایکسپو نے عملی مظاہرے، تکنیکی مباحثے، مشترکہ منصوبہ بندی اور طویل المدتی شراکت داری کے مواقع فراہم کیے۔
یہ نمائش صنعتوں، طلبہ، ماہرین اور عوام کے لیے ایک نادر موقع ثابت ہوئی جس میں انہوں نے پاکستان کی تحقیق کو عملی شکل میں دیکھا اور مستقبل کی جدت کا براہِ راست مشاہدہ کیا۔
یہ نمائش صنعتوں، طلبہ، ماہرین اور عوام کے لیے ایک نادر موقع ثابت ہوئی جس میں انہوں نے پاکستان کی تحقیق کو عملی شکل میں دیکھا اور مستقبل کی جدت کا براہِ راست مشاہدہ کیا۔
ڈی جی نیشنل سنٹر فور فزکس ڈاکٹر قیصر احسن اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار طاہر محمود کو پہلی این سی پی انڈسٹریل ایکسپو 2026 کے موقع پر یادگاری شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






