کوئٹہ: پاکستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مسلم باغ اور آس پاس کے علاقوں میں زمین لرزنے کی حرکت دیکھی گئی، جس پر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے سڑکوں پر آگئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت مسلم باغ کے نزدیک 3.1 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز مسلم باغ سے تقریباً 100 کلومیٹر شمال مشرق میں اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ اسی دوران حیدرآباد میں بھی زمین لرزنے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، جہاں شدت 3.4 ریکٹر اور گہرائی 16 کلومیٹر بتائی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ رات 12 بجکر 20 منٹ پر آیا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






