فلپائن میں 350 سے زائد افراد کو لے جانے والی ایک مسافر بردار کشتی ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
یہ حادثہ جنوبی فلپائنی صوبے باسیلان کے قریب اس وقت پیش آیا جب کشتی بندرگاہی شہر زمبوانگا سے جنوبی سولو کے جزیرے جولو کی جانب رواں دواں تھی۔
فلپائنی کوسٹ گارڈ کے مطابق کشتی میں 332 مسافر اور 27 رکنی عملہ سوار تھا، جبکہ حادثہ رات گئے پیش آیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائنی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ اب تک کم از کم 316 افراد کو محفوظ طور پر نکال لیا گیا ہے، تاہم 28 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






