امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو ایک بار پھر سخت وارننگ دی ہے کہ اگر اس نے چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ کیا تو تمام کینیڈین مصنوعات پر فوری طور پر 100 فیصد ٹیرف عائد کر دیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ کینیڈا چین کے لیے امریکی منڈی میں “ڈراپ آف پورٹ” نہیں بن سکتا اور اگر ایسا ہوا تو چین کینیڈا کو اقتصادی طور پر نگل جائے گا۔
مزید براں، ایک امریکی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ وینزویلا کے صدر مادورو کی گرفتاری کے دوران امریکا نے “ڈس کامبو بولیٹر” نامی خفیہ ہتھیار استعمال کیا، جس سے روسی اور چینی ساختہ دفاعی نظام ناکارہ ہو گئے۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ چین کے اثر و رسوخ کو شمالی امریکا میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






