پرویز الہٰی پر فردِ جرم عائد

احتساب عدالت لاہور نے گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی۔

کیس کی سماعت کے دوران چوہدری پرویز الہٰی سمیت تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا، جس کے بعد پرویز الہٰی عدالت سے روانہ ہو گئے۔ احتساب عدالت کے جج رانا عارف نے ریفرنس پر کارروائی کی اور عدالت نے آئندہ مرحلے میں گواہوں کو 29 جنوری کو طلب کرنے کا حکم دے دیا۔ نیب کی جانب سے دو نئے ملزمان کے شامل ہونے پر ضمنی ریفرنس بھی دائر کیا گیا ہے، جس میں محمد خان بھٹی، سلمان احمد، مظفر اقبال اور دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close