اداکارہ مہربانو نے اپنے ازدواجی رشتے سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی
پاکستانی اداکارہ مہربانو نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ اس وقت شادی شدہ نہیں ہیں۔ انہوں نے یہ بات انسٹاگرام پر ایک سوال و جواب سیشن کے دوران ایک مداح کے سوال کے جواب میں تصدیق کی۔
یاد رہے کہ مہربانو کی شادی شاہ رخ کاظم علی سے 2022 میں ہوئی تھی، لیکن گزشتہ ستمبر میں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شوہر سے متعلق تمام تصاویر ہٹا دی تھیں۔ اس کے بعد سے ان کی علیحدگی یا طلاق کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔
اداکارہ نے اس معاملے پر طویل عرصے تک خاموشی اختیار کیے رکھی تھی، لیکن اب انہوں نے براہ راست اس بات کی وضاحت کر دی ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد شوبز حلقوں اور مداحوں میں ہونے والی قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔
مہربانو اپنے بے باک اور جرات مندانہ کرداروں کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی میں بھی اپنے فیصلوں کے اظہار میں کھلی رہی ہیں، اور ان کا یہ حالیہ بیان بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






