ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق پاکستان کا اہم مؤقف سامنے آ گیا

پاکستان نے ایران کے جوہری پروگرام کے معاملے پر موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام امور کا حل صرف مکالمے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

یہ بات پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب سفیر عثمان جدون نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کی حمایت نہیں کرتا اور فریقین کو جلدبازی سے گریز کرنے کی تلقین کی۔

عثمان جدون نے کہا کہ تصادم سے بچنا ضروری ہے اور سفارت کاری کو کامیاب ہونے کے لیے مزید وقت دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ صورتحال پہلے ہی اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزیوں اور یکطرفہ طاقت کے استعمال کی وجہ سے پیچیدہ ہو چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close