پی ٹی آئی نے 8 فروری 2026 کو ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت کے معاون خصوصی شفیع جان نے اس بارے میں واضح کیا کہ اس دن ملک بھر میں شٹر ڈاؤن اور ٹرانسپورٹ کی مکمل بندش ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اپنی امید کی علامت سمجھتے ہیں۔
اسی دوران، پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ایک قومی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے ملک میں جمہوریت کو بچانے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کے مذاکرات کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام اور آئینی تحفظ کی صورتحال نازک ہے، اور عوام کو انصاف کا حصول مشکل ہو رہا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے تسلیم کیا کہ پارٹی گذشتہ دو سال میں اپنے طے شدہ اہداف حاصل نہیں کر سکی، لیکن وہ جمہوریت کو مستحکم کرنے کی کوششوں سے دستبردار نہیں ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






