بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے پرانے علاقے اسلام باغ میں واقع ایک پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ڈھاکہ فائر سروس کے مطابق چیئرمین گھاٹ علاقے میں واقع فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر سروس کے 6 یونٹ موقع پر پہنچ گئے ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ بعد میں مزید 3 فائر فائٹنگ یونٹس بھی طلب کیے گئے ہیں۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ابھی آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور علاقے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






