آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق آئی ایم ایف کابڑا مطالبہ

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے پہلے متعدد اہم اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔ ادارے نے ٹیکس نظام کو آسان بنانے، ٹیکس استثنیٰ کو کم کرنے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں کارکردگی بڑھانے کی سفارشات پیش کی ہیں۔

آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس نظام کو آسان بنانے کی حکمت عملی مئی 2026 تک جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس میں مختلف شعبوں کو دیے جانے والی ٹیکس استثنیٰ کو کم کرنا، خصوصی رجیمز ختم کرنا اور بھاری ودہولڈنگ اور ایڈوانس ٹیکسز میں کمی شامل ہے۔

اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے ایف بی آر کے رولز بنانے کے اختیارات کم کرنے، ایف بی آر کی سفارشات پر عمل درآمد کی سالانہ رپورٹ جاری کرنے، تنظیمی ڈھانچے میں بہتری لانے، فیلڈ دفاتر کے اختیارات کم کرنے، احتساب بڑھانے اور پرال سے متعلق آڈٹ فائنڈنگ ایک سال کے اندر جاری کرنے کی سفارش کی ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ٹیکس نظام کی شفافیت، کارکردگی اور موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہیں، تاکہ ملک میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close