سونا مزید سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کراچی: عالمی مارکیٹ اور ملکی سطح پر آج بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 1700 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 41 ہزار 462 روپے تک پہنچ گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1457 روپے کمی کے بعد نیا ریٹ 3 لاکھ 78 ہزار 482 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان برقرار رہا، جہاں سونے کی قیمت 17 ڈالر کمی کے بعد 4190 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

سونا روایتی طور پر ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جو افراط زر، سیاسی بے یقینی یا معاشی دباؤ کے دور میں مزید اہمیت اختیار کر لیتا ہے۔ صدیوں سے دولت کے ذخیرے کے طور پر استعمال ہونے والا سونا اس وقت بھی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنتا ہے جب دیگر اثاثے غیر مستحکم دکھائی دیں۔گزشتہ برس پاکستان میں سونے کی قیمت کا تعین نئے طریقہ کار کے تحت کیا گیا تھا، جس میں عالمی ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ قیمت مقرر کرنے کا اصول شامل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close