3 چھٹیاں ، بڑا اعلان کر دیا گیا

کویت نے نئے سال کے موقع پر تین تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ کویتی میڈیا کے مطابق حکومت نے شبِ معراج اور نئے سال کے آغاز پر مجموعی طور پر چھ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

نئے سال کے آغاز پر تین روزہ تعطیلات ہوں گی، جو یکم جنوری جمعرات سے شروع ہو کر تین جنوری ہفتہ تک جاری رہیں گی۔ ان تعطیلات کے دوران تمام سرکاری دفاتر اور اسکول بند رہیں گے اور معمول کا کام چار جنوری اتوار سے دوبارہ شروع ہوگا۔

تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شبِ معراج کے موقع پر مزید تین تعطیلات ہوں گی۔ شبِ معراج کی چھٹی جمعہ 16 جنوری کو ہوگی، اور چونکہ جمعہ کے روز پہلے ہی تعطیل ہوتی ہے اس لیے چھٹیاں 16 جنوری سے 18 جنوری تک برقرار رہیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close