یورپ میں ٹیکنالوجی کے شوقین ایک شخص نے لیپ ٹاپ بیٹریوں کو جوڑ کر آٹھ سال تک گھر کو بجلی فراہم کرنے والا نظام تیار کر لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، گلوبوکس نامی شخص نے تقریباً 650 لیپ ٹاپ بیٹریاں جمع کیں، جن کی تعداد بعد میں بڑھ کر 1000 سے زیادہ ہو گئی۔ اس نے تمام بیٹریوں کو گھر سے کچھ فاصلے پر بنائے گئے ایک خصوصی اسٹوریج یونٹ میں ترتیب سے نصب کر دیا۔
ابتدائی مسائل میں بیٹری سیلز کی غیر متوازن کارکردگی شامل تھی، جس کی وجہ سے کچھ سیلز جلد خالی ہو جاتے تھے۔ تاہم، اس نے تمام بیٹری پیک کھول کر سیلز الگ کیے اور نئے سرے سے ایک مضبوط ریک سسٹم تیار کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق آٹھ سال کے عرصے میں ایک بھی بیٹری سیل ناکام نہیں ہوا۔ اس شخص نے ساتھ ہی اپنے شماری نظام کو بھی اپ گریڈ کیا، جو اب 7 کلو واٹ آور سے بڑھ کر 56 کلو واٹ آور تک بجلی پیدا کر رہا ہے۔
ماہرین اس نظام کو الیکٹرانک فضلے میں کمی اور توانائی کے متبادل ذرائع کی ایک بہترین مثال قرار دے رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






