طلال چوہدری پر جرمانہ عائد

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے اس حوالے سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھیجتے ہوئے بتایا کہ طلال چوہدری کو متعدد بار فون پر آگاہ کیا گیا کہ وہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ تاہم دو مرتبہ نوٹس جاری کیے جانے کے باوجود بھی انہوں نے ہدایات پر عمل نہیں کیا۔ مراسلے کے مطابق عدم تعاون کے پیشِ نظر ان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جبکہ کیس کو مزید کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close