چوہدری فواد حسین کے کرپشن کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کے خلاف کرپشن کے مقدمے میں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ چوہدری فواد حسین پر اپنے حلقے میں سڑک بنانے کے نام پر زمین کی زبردستی منتقلی کے الزام میں مقدمہ چل رہا ہے۔

عدالت نے بار بار طلبی کے باوجود ان کے سماعت میں پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ جج نے اس بات پر مذمت کی کہ چوہدری فواد حسین جو خود قانون دان ہیں، مسلسل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close