فیروز خان کی سابقہ اور موجودہ اہلیہ کی انسٹاگرام پر زبردست لفظی جھڑپ

اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان اور موجودہ اہلیہ ڈاکٹر زینب انسٹاگرام پر براہِ راست ایک دوسرے کے سامنے آگئیں۔

ایک وائرل پوسٹ پر علیزے سلطان نے اپنے بچوں کے لیے یونیفارم اور سردیوں کے کپڑوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کمنٹ کیا، جس کے بعد ڈاکٹر زینب خاموش نہ رہیں اور سخت لہجے میں جواب دیا۔ ڈاکٹر زینب نے لکھا کہ “ایسی باتیں عوامی سطح پر نہیں کی جاتیں اور اس طرح کے رویوں سے تم پہلے ہی فیروز خان کو ذہنی طور پر متاثر کر چکی ہو۔ ہماری فیملی کو ستانا بند کرو اور اپنے والد اور بھائی کے نمبرز سے فیروز خان سے رابطہ کرنا بند کرو۔”

مزید کمنٹ میں انہوں نے کہا کہ علیزے کو فیروز خان سے رابطہ کرنے یا انہیں پریشان کرنے کا کوئی حق نہیں، اور ذاتی مسائل کو عوام کے سامنے لانے کی بجائے اپنے تک محدود رکھیں۔
ڈاکٹر زینب نے علیزے کو دوسری شادی کا مشورہ بھی دیا اور خبردار کیا کہ ورنہ وہ عوامی سطح پر حقیقت سامنے لے آئیں گی۔ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا، اور پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا گیا، مگر پہلے ہی مختلف صفحات پر اس کے اسکرین شاٹس پھیل چکے تھے۔ واضح رہے کہ علیزے سلطان اور فیروز خان کی شادی 2018 میں ہوئی، ان کے دو بچے ہیں، اور یہ رشتہ 2022 میں طلاق پر ختم ہوا۔ بعد ازاں، فیروز خان نے جون 2024 میں ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close