پاکستان میں چینی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت 229 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں 19 روپے کا اضافہ ہوا، جو 210 روپے سے بڑھ کر 229 روپے فی کلو ہو گئی۔
دیگر شہروں میں چینی کی قیمتیں مختلف ہیں، جہاں پشاور میں زیادہ سے زیادہ قیمت 200 روپے، کراچی اور اسلام آباد میں 195 روپے، جبکہ راولپنڈی میں 190 روپے فی کلو ہے۔ ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت 185 روپے 47 پیسے فی کلو ہے، جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں دو روپے ایک پیسے کم ہے۔
یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی ہے جب گزشتہ برس اسی دوران چینی کی اوسط قیمت 132 روپے 24 پیسے فی کلو تھی، جو موجودہ قیمت کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






