کراچی: حکومت نے مختلف بچت اسکیموں پر شرحِ منافع میں رد و بدل کا اعلان کر دیا ہے، جو آئندہ دس سال کے لیے مؤثر ہوگا۔ نیشنل سیونگز کے مطابق نئی شرحیں 4 نومبر 2025 سے نافذ ہوں گی۔
ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس کے منافع میں 11 بیسک پوائنٹس کی کمی کے بعد سالانہ شرحِ منافع 11.3 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ بہبود سیونگ، پنشنر بینیفٹ اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس کی شرح میں 24 بیسک پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے۔
ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کی پانچ سالہ مدت کے لیے شرحِ منافع 12 بیسک پوائنٹس کم ہو کر 10.92 فیصد ہوگئی ہے، جبکہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس اور اکاؤنٹس کی تین سالہ شرحِ منافع 20 بیسک پوائنٹس کمی کے بعد 10.60 فیصد طے کی گئی ہے۔
شارٹ ٹرم انویسٹمنٹ اور سیونگ سرٹیفکیٹس پر سالانہ منافع 10.44 فیصد مقرر کیا گیا ہے، تاہم سیونگ اکاؤنٹ کی شرحِ منافع 9.50 فیصد اور ثروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ کی شرح 9.92 فیصد برقرار رکھی گئی ہے۔
پریمیم بانڈز پر دو سالہ منافع کی شرح 2.92 فیصد طے کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شرحِ منافع میں یہ تبدیلی ملکی مالیاتی حالات اور حکومتی پالیسیوں کے تحت کی گئی ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو مستحکم اور متوازن منافع فراہم کیا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






