20 ارکان اسمبلی ایک مرتبہ پھر نااہلی کے کٹہرے میں

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے بیس ارکان ایک بار پھر نااہلی کے خطرے سے دوچار ہوگئے ہیں،

جہاں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے چھببیس ارکان کے خلاف دائر کی گئی درخواستوں میں سے صرف بیس کو بزنس ایڈوائزری کمیٹی آف ایتھکس کے سپرد کردیا ہے۔

ان ارکان پر الزام ہے کہ انہوں نے رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین کو ہراساں کیا، جس کی شکایت انہوں نے ہراسمنٹ ایکٹ دو ہزار گیارہ کے تحت سپیکر کو دی تھی۔ اس شکایت کی روشنی میں ایڈوائزری کمیٹی ان ارکان کے خلاف کارروائی پر غور کرے گی، جس کا اجلاس کل متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close