عمران خان کا گنڈاپور کو سخت پیغام

راولپنڈی: ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جیل میں سہولتیں بحال کر دی گئی ہیں۔ ان کی کتابیں اور اخبارات بھی واپس فراہم کر دیے گئے ہیں، جبکہ گزشتہ روز ان کی اپنے بچوں سے ایک گھنٹہ طویل فون کال بھی کرائی گئی۔

ذرائع کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی نے اس موقع پر کہا کہ اگر ان کے بچے ان سے ملاقات کے لیے پاکستان آنا چاہیں تو وہ ضرور آئیں، تاہم انکشاف کیا کہ بچوں کا نائیکوپ ایکسپائر ہو چکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کبھی یہ نہیں کہا کہ ان کے بچے احتجاجی تحریک کے لیے پاکستان آئیں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے علیمہ خان کے سیاسی بیانات پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سیاسی معاملات میں دخل نہیں دینا چاہیے۔ انہوں نے علیمہ خان کی جانب سے مشال یوسفزئی کے سینیٹر بننے پر تبصرے کو “غیر ضروری” قرار دیا۔

اسی دوران بانیٔ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر وہ صوبے میں امن و امان قائم نہیں رکھ سکتے اور گورننس کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہیں تو انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے اور کسی اور کو موقع دیا جانا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close