واٹس ایپ میں نیا دلچسپ فیچر متعارف کرانے کی تیاری

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ نے اپریل 2024 میں چیٹ فلٹرز کا فیچر متعارف کرایا تھا، جس کے تحت صارفین کو “All”، “Unread” اور “Groups” کے تین فلٹرز دستیاب تھے۔ اب میٹا نے اس فیچر کو مزید بہتر بناتے ہوئے ایک نیا “Favourites” فلٹر متعارف کرا دیا ہے۔

اس نئے فیچر کا مقصد قریبی دوستوں اور اہم روابط سے بات چیت کو آسان بنانا ہے۔ اس کی بدولت صارفین بغیر لمبی اسکرولنگ کیے اپنے پسندیدہ کانٹیکٹس یا گروپس تک فوری رسائی حاصل کر سکیں گے، چاہے وہ چیٹ کرنا ہو یا کال کرنی ہو۔

یہ فیچر خاص طور پر اُن صارفین کے لیے مفید ہوگا جنہیں روزانہ بڑی تعداد میں پیغامات موصول ہوتے ہیں اور وہ اپنے اہم روابط کے پیغامات کو آسانی سے ٹریک نہیں کر پاتے۔ “Favourites” فلٹر کی مدد سے اہم چیٹس الگ سے دکھائی دیں گی، تاہم اس کے لیے صارفین کو پہلے متعلقہ کانٹیکٹس کو اپنی فیورٹس لسٹ میں شامل کرنا ہوگا۔

میٹا کی جانب سے اس فیچر کی کئی ماہ تک آزمائش کے بعد اب اسے باضابطہ طور پر پیش کر دیا گیا ہے، اور آئندہ چند ہفتوں میں یہ تمام واٹس ایپ صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close