کمشنر کراچی نے شہر میں چینی کی نئی سرکاری قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی ہول سیل قیمت 170 روپے اور ریٹیل قیمت 173 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
کمشنر نے واضح کیا کہ ہول سیلرز، ریٹیلرز اور ڈپارٹمنٹل اسٹورز کو اس فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا، بصورت دیگر زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں