سینئر اداکار و شاعر عاصم بخاری کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر

پاکستانی سینئر اداکار و شاعر عاصم بخاری نے اپنی صحت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے مداحوں کو حالیہ صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک مختصر ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، تاہم وہ اب بھی زیر علاج ہیں۔ عاصم بخاری نے واضح کیا کہ حالیہ دنوں میں یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں داخل ہیں، مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔ ان کا کہنا تھا، “میں گھر پر ہی ہوں، زیر علاج ہوں اور الحمدللّٰہ صحت میں بہتری آ رہی ہے۔ میرے ڈاکٹرز بہترین کام کر رہے ہیں۔”

ان کے معالج کے مطابق اداکار کو حال ہی میں دل کا دورہ پڑا تھا، تاہم اب ان کی حالت تسلی بخش ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، عمر رسیدگی اور دیگر پیچیدگیوں کی بنا پر انہیں پھیپھڑوں کے مسائل کا بھی سامنا ہے۔ اداکار نے مداحوں کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جلد مکمل صحتیابی کی امید ظاہر کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close