پی ٹی آئی کارکنوں کی سزا معطل، ضمانتیں منظور

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے تحریکِ انصاف کے 8 کارکنوں کی سزائیں معطل کرتے ہوئے دو مقدمات میں ان کی ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔

امن و عامہ ایکٹ کے تحت 6، 6 ماہ قید کی سزا کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد نے کی۔ عدالت نے سیکشن 382 اے کے تحت ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ہر کارکن کے لیے 20،000 روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت کی اجازت دی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق تمام کارکنوں کو دو مقدمات میں ضمانت دی گئی ہے، اور ان کی سزائیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close