کمر کے درد کا آسان علاج دریافت

کمر درد پر تحقیق کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ پیدل چلنے والے افراد کو کمر درد سے نسبتاً جلد آرام ملتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، آسٹریلیا کی مک کواری یونیورسٹی کے ماہرین نے کمر درد پر کی جانے والی ایک حالیہ تحقیق میں مختلف کلینیکل ٹرائلز کیے، جن سے یہ بات سامنے آئی کہ چہل قدمی کرنے سے کمر درد میں کسی بھی دوسرے علاج کی نسبت دو گنا زیادہ بہتری آتی ہے۔ تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 80 کروڑ افراد کمر کے نچلے حصے کے درد کا شکار ہیں، جو ان کی روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ کمر درد سے نجات کے لیے ورزش اور آگاہی کو اہم سمجھا جاتا ہے، لیکن اکثر مہنگے اور پیچیدہ ورزش پروگرامز عام لوگوں کی پہنچ سے باہر ہوتے ہیں یا ان کے لیے قریبی نگرانی درکار ہوتی ہے، جس کی سہولت ہر کسی کو میسر نہیں۔ تحقیقی ٹیم کے رکن اور فزیو تھراپی کے ماہر پروفیسر مارک ہینکوک کا کہنا ہے کہ نئی تحقیق سے یہ واضح ہوا ہے کہ پیدل چلنا نہ صرف کمر درد سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے بلکہ اس کے علاج میں بھی مؤثر ثابت ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close