اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں جدید اور عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
ایف بی آر میں جاری اصلاحات سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ صرف ڈیجیٹلائزیشن کافی نہیں، بلکہ ایک مکمل اور مضبوط ڈیجیٹل ایکو سسٹم تشکیل دیا جائے جو نئے نظام کو مؤثر انداز میں تقویت دے۔ انہوں نے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خام مال کی تیاری، درآمد سے لے کر صارف کی خریداری تک کا تمام ڈیٹا ایک مربوط نظام سے منسلک کیا جائے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نیا نظام اتنا جامع اور مؤثر ہونا چاہیے کہ پوری ویلیو چین کی ڈیجیٹل نگرانی ممکن ہو سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں